پشاور، محکمہ سماجی بہبود وخصوصی تعلیم کیلئے تشکیل کردہ ورکنگ گروپ کا اعلیٰ سطحی اجلاس

جمعہ 10 جنوری 2014 17:53

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ، خصوصی تعلیم وترقی خواتین پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے محکمہ سماجی و بہبود وترقی خواتین کے لئے تشکیل کردہ ورکنگ کے ممبران اور محکمہ کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حالیہ دنوں میں یکجا ہونے والے تحفظ اطفال مراکز اور ویلفےئرو بگرز ہومز کے دورے کرے تاکہ وہاں پر مقیم افراد کو درپیش مسائل کا بہتر انداز میں ازالہ کیا جاسکے اور ان اداروں کی حالت زار کا صیح طریقے سے اندازہ لگایا جاے۔

یہ ہدایت انہوں نے جمعہ کے روز نظامت سماجی بہبود پشاور میں محکمہ سماجی بہبود وخصوصی تعلیم کے لئے تشکیل کردہ ورکنگ گروپ کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود وخاتون رُکن صوبائی اسمبلی دینا ناز ڈائریکٹر سماجی بہبود معتصم باللہ شاہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر اعجاز خان اور ورکنگ گروپ کے دیگر ممبران موجود تھے اجلاس میں محکمہ میں اصلاحات لانے کے لئے تشکیل کردہ ورکنگ گروپ کے ممبران میں ردوبدل کر کے نئے ممبران کو شامل کرایا گیا اورگورننس انسٹرکشن، انسٹی ٹیوشنز ان پشاور، ڈرگ ایڈیکٹ سنٹر اور این جی اوز کی رجسٹریشن کے نام سے چار ذیلی کمیٹوں کی تشکیل نو کی گئی ۔

اجلاس میں معاون خصوصی نے سختی سے ہدایت کی کہ ورکنگ گروپ کے آئندہ اجلاسوں میں ممبران پابندی سے اپنی حاضری یقینی بنائیں اور بلاوجہ مسلسل تین اجلاسوں میں کسی ممبرکی غیر حاضری کی صورت میں اُس کو ورکنگ گروپ سے فارغ کیا جائے گا ۔ معاون خصوصی نے اجلاس میں ڈائریکٹر سماجی بہبود اور دیگر ممبران کو ہدایت کی کہ وہ پشاور میں یکجاکی جانے والے اداروں کا دورہ کرے اور وہاں پر جگہ ، خوراک کی فراہمی اور افرادی قوت سمیت دیگر مسائل کی بہترین حل کے لئے کوشیش کریں۔

متعلقہ عنوان :