اوکاڑہ ،دومقامات سے نامعلوم چوروں نے ڈالہ ویگن اور موٹر سائیکل چوری کرلی

جمعہ 10 جنوری 2014 17:49

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء)اوکاڑہ کے دومقامات سے نامعلوم چوروں نے ڈالہ ویگن اور موٹر سائیکل چوری کرلیں تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی اوکاڑہ سے یحیٰ کا ڈالہ نمبر1043ایل ای ٹی نامعلوم چورچوری کرکے لے گئے جبکہ تحصیل روڈ سے حیدر عباس کی موٹر سائیکل نمبر7711اوکے ایل نامعلوم چوروں نے چوری کرلی پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔