اوکاڑہ ،مختلف مقامات میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،لاکھوں روپے کی نقدی رقم اور طلائی زیورات لوٹ لئے گئے

جمعہ 10 جنوری 2014 17:49

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء)اوکاڑہ کے مختلف مقامات میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے کی نقدی رقم اور طلائی زیورات لوٹ لیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات قصبہ بصیر پور میں ہوئی یہاں پر سلطان نگر کے رہائشی دکاندار لطف اللہ ولد اشرف اپنی دکان پر موجود تھا کہ آتیش اسلحہ سے مسلح دو ڈاکووں نے یلغار کردی ڈاکووں نے لطیف اللہ اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر سولاکھ روپے مالیت کی نقدی 3عدد موبائل فون لوٹ لیے ڈکیتی کی دوسری واردات نواحی گاوٴں 15ون ایل میں ہوئی یہاں آتشیں اسلحہ سے مسلح چار ڈاکومحمد ارشاد کے گھر زبردستی داخل ہو گئے ڈاکووں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 9لاکھ روپے کی نقدی رقم 27تولے طلائی زیورات لوٹ لیے اور فرار ہو گئے ڈکیتی کی تیسری واردات 40تھری آر میں ہوئی یہاں سے عامر صدیق سکنہ43جیڈی اپنے ساتھیوں عثمان خالق وغیرہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا کہ 3ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل دو عدد موبائل اور نقدی رقم چھین لی ڈکیتی کی واردات 5فورایل میں ہوئی یہاں پر پرائیویٹ کمپنی کے موبائل ٹاور کے گارڈ محمد شفیق کو چارڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور24لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں ڈکیتی کرکے لے گئے چوری کی واردات 6فورایل کے موبائل ٹاورپر ہوئی یہاں سے لاکھوں روپے مالیت کی24عدد بیٹریاں نامعلوم چوروں نے چوری کرلی اس طرح چونگی نمبر7کے قریب سے موبائل ٹاور سے چار بیٹریاں نامعلوم چوروں نے چوری کرلی۔