پاکستانی ٹیم رواں برس بنگلہ دیش امیچور گالف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی
جمعہ 10 جنوری 2014 16:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) قومی ٹیم رواں برس بنگلہ دیش میں شیڈول امیچور گالف چیمپئن شپ میں شرکت کریگی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش امیچور گالف چیمپئن شپ 5 سے 8 مارچ تک کھیلی جائے گی۔
(جاری ہے)
پاکستان گالف فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو گالفرز ملک کی نمائندگی کریں گے، ٹیم کے چناؤ کے حوالے سے ٹرائلز شروع ہو گئے ہیں جس میں 25 گالفرز نے شرکت کی۔
ٹرائلز میں حصہ لینے والے نامور گالفرز میں غضنفر محمود، طارق محمود، وسیم رانا، تیمور خان، فخر امام، محسن ظفر، سردار مراد، عمر سلامت اور محمد رحمان شامل ہیں۔ پی جی ایف کے سیکرٹری جنرل بریگیڈیئر نیر ٹرائلز کی نگرانی کریں گے، حتمی ٹیم کا اعلان 11 جنوری کو ٹرائلز کے اختتام پر کیا جائیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.