پریذیڈنٹ ٹرافی ون ڈے کرکٹ کپ کا نواں مرحلہ کل کھیلا جائے گا

جمعہ 10 جنوری 2014 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) پاکستان کر کٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک بھر میں پریذیڈنٹ ٹرافی ون ڈے کر کٹ کپ کا نواں مرحلہ (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں نیشنل بینک آف پاکستان کا مقابلہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سے ہوگا۔کراچی میں پی آئی اے اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ جبکہ پورٹ قاسم اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

لاہور میں حبیب بینک کا مقابلہ پی ٹی وی سے ہوگا فیصل آباد میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور کے آر ایل راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائیگا ایونٹ میں 11 ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں حبیب بینک ‘ نیشنل بینک ‘ پی آئی اے ‘ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ‘ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ‘ واپڈا ‘ پورٹ قاسم ‘ کے آر ایل ‘ یونائیٹڈ بینک ‘ سٹیٹ بینک اور پی ٹی وی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :