وزارت تجارت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے ایک لاکھ ٹن اضافی چینی کی خریداری کی سفارش کردی

جمعہ 10 جنوری 2014 16:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) وزارت تجارت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے ایک لاکھ ٹن اضافی چینی کی خریداری کی سفارش کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے مقامی شوگر ملوں سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے ایک لاکھ ٹن اضافی چینی کی خریداری کی سفارش کی ۔

(جاری ہے)

یہ چینی رواں سال مارچ اور اپریل کے کوٹے کیلئے خریدی جائیگی اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز اور افواج پاکستان سمیت دیگر سرکاری اداروں کئے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی خریداری کا عمل بھی جاری ہے۔

مقامی شوگر ملیں سالانہ دوسو ستر ارب روپے مالیت کا گنا خرید رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شوگر ملیں چینی کی خریداری کیلئے فی ٹن پینتالیس ہزار روپے کی سرکاری بولی مسترد کرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :