وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ زیادہ پیداوار کے حامل نئے بیجوں کی تیاری کیلئے تحقیقی مراکز قائم کریگی

جمعہ 10 جنوری 2014 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ زیادہ پیداوار کے حامل نئے بیجوں کی تیاری کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں تحقیقی مراکز قائم کرے گی۔

(جاری ہے)

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ذرائع کے مطابق 17 کروڑ روپے کی لاگت سے سائنٹیفک ریسرچ سینٹرز قائم کئے جائیں گے جن میں خضدار میں ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ، بلوچستان میں جانوروں کی افزائش سے متعلق مراکز، پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے معیاری اور تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی سے متعلق انسٹیٹیوٹ کا قیام۔

موجودہ 5 سائنٹفک ریسرچ انسٹیٹیوٹ صوبہ سندھ میں کام کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور پیداوار میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پیداوار میں اضافہ کیلئے نئے بیجوں کی تیاری کیلئے تحقیقی مراکز کے قیام سے زرعی شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی اور کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا۔