پشاور،سربندمیں پولیس اورشرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک حملہ آور ہلاک

جمعہ 10 جنوری 2014 16:01

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) پشاورکے نواحی علاقہ سربندمیں پولیس اورشرپسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے پولیس کے مطابق تھانہ سربند کی حدود میں نامعلوم افرادنے منظورشہید چوکی کے قریب پولیس پرفائرنگ کی ،پولیس کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں ایک حملہ آورہلاک ہوگیا جبکہ دیگر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے جوابی کاروائی کی اورایک حملہ کوہلاک کردیا،واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اورعلاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔