پنجاب بھر میں492ٹریفک حادثات میں5افرادجاں بحق ،549زخمی

جمعہ 10 جنوری 2014 15:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 492ٹریفک حادثات میں05افراد ہلاک اور343شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ206افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں192ڈرائیورز ،13کم عمرڈرائیور،284مسافراور78پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ105ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت107متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد60حادثات میں68متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہملتان 34حادثات میں32متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل554متاثر ہونے والوں میں سے471مرد اور83خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں78افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور339افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور137زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر389موٹر سائیکلز65آٹو رکشے49موٹر کاریں،33مسافر بس48ٹرک، اور59دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :