2013ء میں سال2012ء کی نسبت1,30,591کم چالان کئے گئے‘ سی ٹی او لاہور

جمعہ 10 جنوری 2014 15:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے بتایا ہے کہ کسی بھی ٹریفک وارڈن کو روزانہ کی بنیاد پر چالان کرنے کا کوئی ٹارگٹ نہیں دیا گیا۔ٹریفک وارڈنز صرف اور صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے والوں کیخلاف ہی کاروائی کررہے ہیں۔اس بات کا اندازہ سال2012اورسال2013کی سالانہ ڈائری سے لگایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سال2013میں سال2012کی نسبت1,30,591چالان کم کئے گئے جواس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ٹریفک وارڈنز صرف خلاف ورزی پر ہی ٹکٹ جاری کر رہے ہیں۔سہیل چوہدری نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ٹریفک وارڈنز کیلئے چالان کرنے کا کوئی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے بلکہ انھیں سختی سے ہدایات کیں گئیں ہیں کہ وہ شہریوں سے بحث وتکرارسے اجتناب کریں اورمعمولی خلاف ورزی پرشہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے ایجوکیٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شہری کوٹریفک وارڈن کے غلط چالان کرنے اور ناروا سلوک کی شکایت ہے تووہ براہ راست اپنی شکایت لے کر میرا پاس آ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :