لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ،داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام مزید سخت

جمعہ 10 جنوری 2014 15:45

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) حساس اداروں کی رپورٹس کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام مزید سخت کر دیا گیا جبکہ آئند ہ ایک دو روز میں مختلف حساس علاقوں میں سرچ آپریش بھی شروع کئے جانے کا امکان ہے ،سکیورٹی خدشات کے باعث نماز جمعہ بھی پولیس کے کڑے پہرے میں ادا کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت 9شہروں میں تحریب کاروں کی کارروائیوں کے حوالے سے اطلاعات کے بعد سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران نے سکیورٹی انتظامات کو از سر نو چیک کیا ہے اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ان شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پرسکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور ہر آنے جانیوالی گاڑی کی جامع تلاشی لی جارہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بارہ ربیع الاول کے اجتماعات کے پیش نظر آئندہ ایک دو روز میں حساس علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کئے جانے کا امکان ہے ۔علاوہ ازیں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ حساس قرار دی گئی مساجد کے باہر پولیس اہلکار تعینات رہے جبکہ نمازیوں کوجامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :