نیشنل ووشو(کنگفو)چمپئن شپ 23سے27جنوری تک لاہورمیں کھیلی جائے گی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

پشاور

نیشنل ووشو(کنگفو)چمپئن شپ 23سے27جنوری تک لاہورمیں کھیلی جائے گی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء)نیشنل ووشو(کنگفو)چمپئن شپ 23سے27جنوری تک لاہورمیں کھیلی جائے گی ،جسمیں خیبر پختونخواکی20․رکنی ٹیم شرکت کیلئے 22جنوری کوروانہ ہوگی ۔خیبر پختونخواووشو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خیضر خان کے مطابق پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہورمیں منعقدہ اس چمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواٹیم کی سلیکشن کی غرض سے صوبے کے تمام کھلاڑیوں پر مشتمل صاف وشفاف ٹرائلز کیلئے جائینگے ،تاکہ کسی بھی کھلاڑی کی حق تلفی نہ ہوں۔

انکاکہناتھاکہ صوبائی حکومت نے سپورٹس ایسوسی ایشنز کیلئے فنڈز جاری نہیں کیا ہے لیکن اسکے باوجودبھی ہم نے پشاور انٹر ڈویژن ووشو ٹورنامنٹ لکا انعقاد کیا اور اب نیشنل چمپئن شپ کیلئے بھی اپنی مددآپ کے تحت 20رکنی ٹیم کولاہور بھیجوائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی ووشو ایسوسی ایشن کے صدر حاجی زبیر علی کی کاوشوں سے خیبر پختونخوامیں اس کھیل کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ۔

10/01/2014 - 15:08:12 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان