سردار سکندر حیات کی ”مسلم لیگ ن“ کیلئے خدمات کارکنوں کے لئے چراغِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں ،راجہ کامران منظور

جمعہ 10 جنوری 2014 14:55

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ آزادکشمیر کے اوورسیز راہنما راجہ کامران منظور نے کہاہے کہ سردار سکندر حیات کی ”مسلم لیگ ن“ کیلئے خدمات کارکنوں کے لئے چراغِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ سردار سکندر حیات نے ہمیشہ کارکنوں کو ان کا جائز مقام دلوانے کے لئے جدوجہد کی ہے ۔مسلم لیگ ن اپنے بزرگ قائد سردار سکندر حیات، راجہ فاروق حیدر خان، چوہدری طارق فاروق اور شاہ غلام قادر کی قیادت میں دن رات کشمیری عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے اور ایک مقبول جماعت بن چکی ہے۔

آمدہ الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی یقینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعة المبارک کے روز اپنے دفتر میں مسلم لیگی کارکنان سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلم لیگی کارکنان اور کشمیری کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ راجہ کامران منظور نے کہا کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے اپنے ادوار حکومت میں آزاد کشمیر میں بے پناہ ترقیاتی کام کروائے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج وہ آزاد کشمیر کے عوام کے محبوب ترین لیڈر سمجھے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے کارکنوں کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں اسی وجہ سے آج وہ کارکنوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔کرپشن، میرٹ کی پامالی اور قومی تشخص کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے انشاء اللہ آمدہ آزاد کشمیر کے انتخابات مسلم لیگ ن سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان، صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان، سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کر یگی اور اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور تعمیر وترقی کا ایک نیا دور کا آغاز ہو گا۔

متعلقہ عنوان :