آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،راولپنڈی ڈویژن،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان

جمعہ 10 جنوری 2014 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،راولپنڈی ڈویژن،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔جمعہ کو محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ، پنجاب کے میدانی علاقوں،پشاور ڈویڑن اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے وقت کہر اور دھند پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخواہ میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوئی ، چند ایک مقامات پر بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش پاراچنارمیں تیرہ ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ اسکردو میں دس،راولاکوٹ،مظفر آباد اورکالا م نو، پٹن سات اور گڑھی دوپٹہ میں پانچ ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی،اس کے علاوہ مری میں سات انچ اورکالام میں پانچ انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پاراچنارمیں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ منفی نو،سکردو،مالم جبہ منفی آٹھ ،ہنزہ،قلات،استورمنفی چھ،کالام منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :