وفاقی حکومت سے لاپتاافراد سے متعلق17جنوری تک جواب طلب
جمعہ 10 جنوری 2014 14:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء)سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وفاقی حکومت سے لاپتہ افراد بارے 17 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ۔ وزارت دفاع کی جانب سے 19 دسمبر 2013 کو رجسٹرار کوجمع کرائی گئی لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کر دی گئی۔ رپورٹ پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ رپورٹ میں کوئی نئی بات نہیں ہے، حکومت ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرے ملک دشمن عناصر آئین توڑ رہے ہیں۔ حکومت بتائے کہ کیا وہ خود آئین کی پاسداری کر رہی ہے۔ حکام بالا قانون کی پاسداری نہیں کریں گے تو کوئی بھی قانون نہیں مانے گا۔
(جاری ہے)
لاپتہ افراد کی بازیابی کے حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا۔
کوئی قانون یہ اجازت نہیں دیتا کہ کسی کو بھی جبری طور پر لاپتہ کیا جائے۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ چیف ایگزیکٹو یقینی بنائیں کہ کوئی جبری لاپتہ نہ ہو۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جمع کرائی گئی دستاویزات عدالتی احکامات کے مطابق نہیں ہیں۔ رپورٹ میں نہیں بتایا گیا کہ لاپتہ افراد کے غیر آئینی احکامات کا ذمہ دار کون ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھرنے کہا میرے پاس عدالت کو دینے کے لیے کوئی جواب نہیں ،حکومت نے لاپتہ افراد کے لئے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کہ کمیٹی کب بیٹھے گی اورکب کام کرے گی۔ کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.