کشمیربھارت کااٹوٹ انگ ہے ، سوائے کشمیر کے دیگر تمام تنازعات پرپاکستان سے بات چیت کرنے کیلئے تیارہیں ،سلمان خورشید

جمعہ 10 جنوری 2014 13:17

کشمیربھارت کااٹوٹ انگ ہے ، سوائے کشمیر کے دیگر تمام تنازعات پرپاکستان ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ کشمیربھارت کااٹوٹ انگ ہے ، سوائے کشمیر کے دیگر تمام تنازعات پرپاکستان سے بات چیت کرنے کیلئے تیارہیں ، تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان کو اپنی سرزمین سیدہشتگردی کاڈھانچہ ختم کرناہوگا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ”خبر ساوٴتھ“ کودیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہاکہ ایل اوسی پرصورتحال بہترہوچکی ہے سرحدوں پرقیام امن کوخوش آمدیدکرتے ہیں تاہم تعلقات کی بہتری کادارومدارپاکستان کے ایکشنز پر ہے۔

سلمان خورشید نے مطالبہ کیاکہ تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان کو اپنی سرزمین سیدہشتگردی کاڈھانچہ ختم کرناہوگا۔ایک سوال پربھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان سے مذاکرات میں کشمیریوں کا کوئی کردارنہیں ہے۔ لیکن کشمیری یا کوئی بھارتی شہری چاہیتو بھارتی حکومت سے مذاکرات کرسکتے ہیں۔ ایک سوال پربھارتی وزیر خارجہ نیکہاکہ ممبئی حملوں کا معاملہ حساس ہے۔ پاکستان کو ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :