کراچی میں چپ تعزیے کا جلوس حسینیہ ایرانیان کھارادرپہنچ گیا

جمعہ 10 جنوری 2014 12:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) کراچی میں چپ تعزیے کامرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، امام بارگاہ نور باغ موسی ٰ لین پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا۔حضرت امام حسن عسکری کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس کا انعقاد نشتر پارک میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے اسلام کی تعلیمات اورفلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور مصائب امام حسن عسکری بیان کیے۔

جس کے بعد چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو ایم اے جناح روڈسے صدر اور پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، حسینیان ایرانیاں کھاراد ر پر پہنچا اور پھر وہاں سے امام بارگاہ نور باغ موسی لین پر پہنچ کر مجلس کے بعد اختتام پزیر ہو گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :