دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روزسری لنکا کی بیٹنگ جاری

جمعہ 10 جنوری 2014 12:16

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روزسری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے،مصباح الحق کی دفاعی کپتانی، خراب فیلڈنگ اور ناقص بولنگ کی وجہ سے دبئی ٹیسٹ پرپاکستان کی گرفت کمزور ہوگئی اور سری لنکا نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے آج 318 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، مہیلا جے وردنے 106اور اینجلو میتھیوز 42 رنز کے ناٹ آؤٹ تھے۔

پاکستان کے نمبر ایک بولر سعید اجمل پہلے ٹیسٹ کی طرح یہاں بھی کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔ انہوں نے27اوورز میں45رنز دیئے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں لنکن ٹائیگرز کو پہلی اننگز میں 153 رنز کی برتری حاصل ہے۔جنید خان پاکستان کے اب تک سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے ہیں ،انہوں نے دو وکٹیں لیں،جبکہ راحت علی اورمحمد حفیظ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :