قبائلی علاقوں سے دہشتگردی اقتصادی طریقے سے ختم ہو گی، آرمی چیف
جمعہ 10 جنوری 2014 12:04
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں صرف سماجی اور اقتصادی ترقی سے دہشتگردی سے نمٹا جا سکتا ہے۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی دانشور اور سابق سفارتکار اکبر ایس احمد سے ملاقات کی اور انہیں تصنیف پیش کی۔
(جاری ہے)
کتاب میں پاکستان کے قبائلی علاقوں سمیت مسلمان ممالک میں قبائلی معاشروں اور ان کی مرکزی حکومتوں کے درمیان لڑائی کے چالیس کیسز کا تجزیہ شامل ہے۔
اکبر ایس احمد سے گفتگو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کا خاتمہ صرف سماجی اور اقتصادی ترقی سے ممکن ہے۔ قبائلی علاقوں سے متعلق حکومت اور آرمی کا موقف یکسیاں ہیں۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چوہدری اسلم شہید پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ آرمی چیف نے کہا پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.