چوہدری اسلم نے ملک کے لئے جان دی ہے۔ ایسا افسر پولیس میں پیدا نہیں ہوگا، بیوہ چوہدری اسلم ،چوہدری اسلم صبح 7بجے مقابلے سے فارغ ہو کر آئے تھے اور بچوں کو خود ٹیوشن چھوڑنے کے لئے جانے کا کہا تھا ،بچے تیار ہوئے تو دفتر سے فون آگیا۔ ڈرائیور سے کہہ کر دفتر چلے گئے۔ اسی دوران واقعہ پیش آگیا، چوہدری اسلم اگر بچوں کو ٹیوشن چھوڑتے ہوئے جاتے تو روٹ تبدیل ہوتا اور چوہدری اسلم کی جان بچ جاتی، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 9 جنوری 2014 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 جنوری ۔2014ء) شہید ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی اہلیہ نے کہا ہے کہ چوہدری اسلم نے ملک کے لئے جان دی ہے۔ ایسا افسر پولیس میں پیدا نہیں ہوگا۔ جمعرات کو چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم ڈرائیور کو بچوں کو ٹیوشن چھوڑنے کا کہہ کر جلدی سے گھر سے نکل گئے۔

انہوں نے بتایا کہ چوہدری اسلم نے صبح 7بجے مقابلے سے فارغ ہو کر گھر آئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ آج بچوں کو خود ٹیوشن چھوڑنے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سوکر اٹھے تو پولیس ہیڈ آفس سے کال آگئی۔ جس پر انہوں نے مجھے کہا کہ مجھے آفس جانا ہے کیونکہ ربیع الاول کی وجہ سے اہم اجلاس بلایا گیا ہے۔ چوہدری اسلم کے 11 سے 15 سال سے تین بیٹوں کو ٹیوشن جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بچوں کو ٹیوشن چھوڑتے ہوئے جانے کا کہا۔ بچے تیار ہوئے تو دفتر سے فون آگیا۔ ڈرائیور سے کہہ کر دفتر چلے گئے۔ اسی دوران واقعہ پیش آگیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم اگر بچوں کو ٹیوشن چھوڑتے ہوئے جاتے تو روٹ تبدیل ہوتا اور چوہدری اسلم کی جان بچ جاتی۔ چوہدری اسلم نے سوگواران میں اہلیہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :