چوہدری اسلم کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔ چوہدری اسلم کے چہرے، سر اور سینے پر زخم تھے، انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی

جمعرات 9 جنوری 2014 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 جنوری ۔2014ء) جناح اسپتال کی انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ چوہدری اسلم کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔ چوہدری اسلم کے چہرے، سر اور سینے پر زخم تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم کے جسم سے لوہے اور پلاسٹک کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل قادر نے پوسٹ مارٹم کیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق چوہدری اسلم کا سر، سینہ اور ٹانگیں متاثر ہوئی ہیں۔