جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہونے سے یورپ کے 27ملکوں تک پاکستان کو ر سائی حا صل ہو گئی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 09/01/2014 - 21:52:24 وقت اشاعت: 09/01/2014 - 21:44:10 وقت اشاعت: 09/01/2014 - 18:23:54 وقت اشاعت: 09/01/2014 - 18:23:54 وقت اشاعت: 09/01/2014 - 18:23:27 وقت اشاعت: 09/01/2014 - 18:23:27 وقت اشاعت: 09/01/2014 - 16:53:26 وقت اشاعت: 09/01/2014 - 16:53:26 وقت اشاعت: 09/01/2014 - 16:53:26 وقت اشاعت: 09/01/2014 - 16:51:44 وقت اشاعت: 09/01/2014 - 13:39:30
- مزید خبریں

لاہور

جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہونے سے یورپ کے 27ملکوں تک پاکستان کو ر سائی حا صل ہو گئی ہے‘ گورنر پنجاب ،اگلے چار برسوں میں پاکستان کی برآمدات 13بلین ڈالر سے بڑھ کر 26بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گی‘ چوہدری محمد سرور

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 جنوری ۔2014ء)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہونے سے یورپ کے 27ملکوں تک پاکستان کو ر سائی حا صل ہو گئی ہے،اگلے چار برسوں میں پاکستان کی برآمدات 13بلین ڈالر سے بڑھ کر 26بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گی،جس سے لاکھوں کی تعداد میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان میں صنعتی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے یہ بات مارگلہ ویو ہاؤسنگ سکیم سیکٹر D-17اسلام آباد میں مارگلہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں سوسائٹی کے سی ای او شاہد اقبال رانا، گیلیشن کے عہدیدار نسیم عثمانی ، جاوید صدیقی اور سوسائٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ذات ، برادری اور گروہی اختلافات سے بالا تر ہو کر قومی سوچ اپنانے اور مل جل کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے پاکستان میں مخیر افراد ، اداروں اور اورسیز پاکستانیوں کی طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور جو ادارے اس سلسلے میں معاونت کر رہے ہیں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہپاٹائٹس ، ہیضہ ، ٹائیفائیڈ سمیت 80 فیصد بیماریاں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

09/01/2014 - 21:44:10 :وقت اشاعت