گزشتہ رات چوہدری اسلم کی آخری کارروائی ،تین دہشت گرد مارے گئے

جمعرات 9 جنوری 2014 21:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری۔2014ء) سی آئی ڈی کے شہید افسر چوہدری اسلم ہر وقت دہشت گردوں کے سامنے مزاحمت بنے کھڑے رہتے تھے، گذشتہ رات بھی ان کی زیر قیادت پولیس اسکواڈ نے ایک کارروائی کی ، جہاں مقابلے میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔

سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر منگھوپیر کے علاقے میں چھاپا مارا۔

(جاری ہے)

جہاں مبینہ مقابلے کے دوران 3ملزمان زخمی ہوگئے، جنھیں سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ راستے میں دم توڑگئے۔ مقابلے کے دوران ایک سی آئی ڈی پولیس کا اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ایس پی چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ان کی شناخت شہاب الدین، عمران اور سورہ جان عرف بی بی سی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ شہاب الدین ٹی ٹی پی لانڈھی کا امیرتھا۔ملزمان کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس، 2نائن ایم ایم پستول، 50کلو گرام دھماکا خیز مواد، ایک کلاشنکوف، ڈیٹونیٹر بمعہ وائر، 10 دستی بم اور ایک گاڑی بھی ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :