جنوبی وزیرستان ایجنسی کے وزیر اورمحسود قبائل کے ایک نمائندہ جرگے کی گورنر خیبرپختونخواسے ملاقات

جمعرات 9 جنوری 2014 18:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 جنوری ۔2014ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے وزیر اورمحسود قبائل کے ایک نمائندہ جرگے نے گورنر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئر شوکت اللہ سے ملاقات کی۔ جرگے کی قیادت جنوبی وزیرستان ایجنسی سے قومی اسمبلی کے رکن غالب خان کررہے تھے۔

(جاری ہے)

جرگے کے اراکین نے گورنر کو جنوبی وزیرستان ایجنسی کے قبائل کو درپیش بعض مسائل خاص طور پر تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے اپنی معروضات سے آگاہ کیا اور ان کے جلد حل کی درخواست کی۔

انہوں نے نقل مکانی کرنے والے قبائل کو درپیش بعض مسائل کا خاص طور پر ذکرکیا اور انہیں ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی درخواست کی۔گورنر نے جرگے کی معروضات توجہ سے سنیں اور ان کے حل کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا۔