اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم، وی آئی پیزاورافتخارچوہدری کی سیکورٹی تفصیلات طلب کرلیں

جمعرات 9 جنوری 2014 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم، وی آئی پیزاورافتخارچوہدری کی سیکورٹی تفصیلات طلب کرلیں ۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو سکیورٹی دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔سماعت شروع ہوئی تو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہاکہ آئین شکن کوسیکورٹی اور آئین کے محافظ کوسیکورٹی نہیں دی جارہی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کابینہ ضیاء الحق، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے ڈی ایس پی اظہر عدالت میں پیش ہو ئے اور وزیراعظم کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن پیش کیاجس کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کو2005ماڈل کی گاڑی دی گئی ہے جس پرعدالت نے استفسارکیاکہ باقی وی آئی پیز کوبھی ایسی ہی سیکورٹی دی گئی ہے،جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے ریمارکس دیئے کہ آئین شکن کوتوبھرپورسیکورٹی دی جارہی ہے آئین کے محافظ کو سکیورٹی کیوں نہیں دی جارہی ، عدالت نے وزیراعظم سمیت تمام وی آئی پیزاورسابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کو فراہم کی گئی سیکورٹی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام ہوئی تو تمام وی آی پیز کی سیکورٹی واپس لے لی جائیگی۔

سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :