میری فیس پرویز مشرف کا مجھ پر اعتماد اور پیار ہے ، اکرم شیخ سابق صدر کو سزا دلوانے کو تلے ہوئے ہیں ، احمد رضا قصوری

جمعرات 9 جنوری 2014 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) آ ل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ میری فیس پرویز مشرف کا مجھ پر اعتماد اور پیار ہے ، اکرم شیخ سابق صدر کو سزا دلوانے کو تلے ہوئے ہیں ،سابق صدر مکمل صحت یاب نہیں ، مزید آرام کی ضرورت ہے ،مکمل صحت یاب ہونے تک خصوصی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے کہاکہ میں صرف سابق صدر کا وکیل ہی نہیں، ان کی جماعت کا سینئر وائس پریذیڈنٹ بھی ہوں۔ میری فیس پرویز مشرف کا مجھ پر اعتماد اور ان کا پیار ہے۔ احمد رضا قصوری نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف مکمل صحت یاب نہیں انھیں مزید آرام کی ضرورت ہے۔ مکمل صحت یاب ہونے تک انھیں خصوصی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ ٹی وی پر دکھائی گئی جو کہ وکیل استغاثہ اکرم شیخ کی جانب سے میڈیا کو جاری کی گئی اکرم شیخ سابق صدر کو سزا دلوانے کو تلے ہوئے ہیں یہی لوگ ہیں جنہوں نے 1999ء میں پاک فوج کیخلاف امریکی اخبارات کو اشتہارات دیئے تھے۔ اس پر جوڈیشل انکوائری کی جائے کہ رپورٹ باہر کیسے نکلی؟ احمد رضا قصوری نے کہاکہ کسی کی بیماری کی رپورٹ رائٹ آف پرائیویسی میں آتی ہے قائد اعظم کو ٹی بی تھی مگر ان کی رپورٹ کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :