فٹ بال کے عالمی کپ کے پیش نظر برازیلی ایئر لائنز نے 1500 اضافی پروازوں کی اجازت طلب کر لی

جمعرات 9 جنوری 2014 16:05

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) برازیل کی بڑی بڑی فضائی کمپنیوں نے فٹ بال کے عالمی کپ کے پیش نظر ہوا بازی کے متعلقہ حکام سے 1500 اضافی پروازوں کی اجازت طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلی ایئر لائنز ٹی اے ایم اور جی او ایل فٹ بال کے عالمی کپ کے موقع پر فضائی سفر کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 1500 مزید پروازیں چلانا چاہتی ہیں ۔ برازیل کی نیشنل سول ایوی ایشن ایجنسی اے این اے سی نے کہا ہے کہ فضائی کمپنیوں کی اضافی پروازوں کی اجازت بارے درخواست پر غور کیا جا رہا ہے اور ہر ایئر پورٹ پر پارکنگ کی جگہ اور رن ویز کی دستیابی کے حوالہ سے گنجائش کا جائزہ لے کر ہی اضافی پروازوں کی اجازت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :