قطر انٹرنیشنل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کا پاکستانی ٹیم پنا پہلا میچ کل آئر لینڈ کے خلاف کھیلے گی

جمعرات 9 جنوری 2014 16:05

دوحہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) قطر انٹرنیشنل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کا پاکستانی ٹیم پنا پہلا میچ جمعہ کو آئر لینڈ کے خلاف کھیلے گی ، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ آئرلینڈ کی ٹیم کے خلاف دوہا سٹیڈیم میں 10جنوری کو کھیلے گا ۔11جنوری کو ساؤتھ افریقہ اور آئرلینڈ کا ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ ہوگا ۔

12جنوری کو پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کا ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ کھیلا جائے گا ۔13جنوری کو پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوگا ۔14جنوری کو آئرلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ ہوگا ۔15جنوری کو ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے مابین ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ ہوگا ۔

(جاری ہے)

17جنوری کو ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا ۔

تینوں ملکوں کے مابین ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز 19جنوری کو ہوگا ۔پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 19جنوری کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ 19جنوری کو ہی پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی ۔20جنوری کو ساؤتھ افریقہ اور آئرلینڈ کی ٹیموں کا میچ ہوگا جبکہ 20جنوری کو ہی پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی ۔ 22جنوری کو ساؤتھ افریقہ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی جبکہ 22جنوری کو ہی ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی ۔24جنوری کو ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :