بھارت سے دوستی کی بھیک مانگنا چھ لاکھ شہداء کے خون سے غداری ہے ، سید علی گیلانی

جمعرات 9 جنوری 2014 15:48

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ بابائے حریت سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت سے دوستی کی بھیک مانگنا چھ لاکھ شہداء کے خون سے غداری ہے ریاست جموں وکشمیر کی تقسیم ناقابل قبول ہے ،آزادی کشمیر کی حمایت کی پاداش میں مملکت پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے پاکستان وآزادکشمیر کی حکومتیں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کریں تحریک طالبان پاکستان جس ٹہنی پر بیٹھے ہیں اسے کاٹنے سے اجتناب کریں ڈرون حملے ،بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک ،شیعہ سنی فسادات اسلامی مملکت کے خلاف اغیار کی منصوبہ بند سازشیں ہیں جن کے تدارک کیلئے جذبہ ایمانی اور خوداری کی ضرورت ہے وہ سرینگر سے” حق خودارادیت ضروری کیوں“سیمینار سے ٹیلیفونک خطاب کر رہے تھے سیمینار سے جماعت الدعوة آزادکشمیر کے امیر مولانا عبدالعزیزعلوی ،جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن ،پاسبان حریت کے سربراہ عزیر غزالی ،ابرار حیدر اور سینٹرل پریس کلب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بشارت مغل نے بھی خطاب کیا سید علی گیلانی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بھارت سے تئیں جو رویہ اختیار کر رکھا ہے وہ کشمیری قوم کیلئے تکلیف دہ ہے بھارت سے پاکستان کیا چاہتا ہے کشمیری قوم کو بتایا جائے من موہن سنگھ پاکستان کو کیا دے سکتے ہیں بھارت کی حکومت کی آشیر باد سے پاکستان میں دہشتگردی ہو رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ حکومت پاکستان کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا نتیجہ خیز کردار ادا کرے ہمارے نوجوان قربانیاں دے رہے ہیں انکی قربانیوں کو ضائع نہ کیا جائے سید علی گیلانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک طالبان پاکستان اپنی سوچ اور طریقہ کار کو تبدیل کرے مساجد ،مدارس، امام بارگاہوں اور پاکستان آرمی کو نشانہ بنانے کا مذموم عمل ترک کیا جاے تحریک طالبان پاکستان اس ٹہنی کو نہ کاٹے جس پر بیٹھی ہوئی ہے پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے سرمایہ کاری رک گئی ہے معیشت تباہ ہو رہی ہے پاکستان کی کمزوری ہمارے لئے تکلیف کا باعث ہے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کرنا دشمن کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ تقسیم کشمیر کی حمایت کسی سطح پر نہ کی جائے ہم جموں کے مسلمانوں کو ظالم بھارتی فوج کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے جموں وکشمیر ایک اکائی ہے انہوں نے کہا کہ آزادی ہمارا مقدر ہے اپنی جدوجہد درست سمت میں جاری رکھیں گے ہمارے بلند حوصلے ہی ہمیں کامرانی تک لے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :