اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں اسلامی جہاد کے سینئر کمانڈر جام شہادت نوش کر گئے

جمعرات 9 جنوری 2014 15:31

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں اسلامی جہاد کے سینئر کمانڈر 32 سالہ محمد سلامہ العجلہ جام شہادت نوش کر گئے۔ نومبر 2012ء میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی کے معاہدے کے بعد شہداء کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینکڑوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے عسکری ونگ ’القدس بریگیڈ‘ نے اپنے کمانڈر سلامہ العجلہ کی قاتلانہ حملے میں شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کے جنگی جہازوں کی بمباری کیساتھ ساتھ بری فوج نے بھی بھاری توپخانے سے بھی گولہ باری کی جس کے نتیجے میں مشرقی غزہ میں اپنے گھر پر موجود کمانڈر سلامہ شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

غزہ آبزر ویٹری کی رپورٹ کے مطابق ’ناح العوز‘ کے مقام پر متمرکز صہیونی فوج نے مشرقی غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک گولہ مجاہدین کے ایک گروپ کے قریب گرا۔ گولہ پھٹنے سے القدس بریگیڈ کے کمانڈر سلامہ العجلہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ شہید محمد سلامہ العجلہ کی میت غزہ کے الشفاء ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گولے کے شیل لگنے سے شہید کے جسم میں گہرے زخم آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :