یوٹیوب:پشاورہائیکورٹ کا لاہورہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس کاریکارڈ طلب

جمعرات 9 جنوری 2014 14:32

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) پشاورہائیکورٹ نے یوٹیوب کے حوالے سے لاہورہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس کاریکارڈ طلب کرلیا۔جسٹس فصیح الملک اورجسٹس یحیی آفریدی پرمشتمل ڈویژن بینچ نے کاکاخیل ایسوسی ایٹس کی جانب سے یوٹیوب کھولنے کے حوالے سے دائردرخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے حکام سے استفسار کیا کہ کیا پاکستان میں سائبرکرائم کاقانون لاگوہوتا ہے؟ اورکیا پراکسی ویب سائٹ کے ذریعے یوٹیوب کھولنا غیرقانونی نہیں؟ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کیحکام نے عدالت کوبتایا کہ ان کاادارہ اس حوالے سے قانون سازی کررہی ہے اورجلد ایک جامع قانون متعارف کروایا جائے گا عدالت نے اگلی پیشی پریوٹیوب کے حوالے سے لاہورہائیکورٹ میں زیرسماعت مقدمے کاریکارڈ طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :