پشاورہائیکورٹ کا ایڈیشنل آئی جی بم ڈسپوزل کی اضافی تنخواہ جاری کرنے کاحکم

جمعرات 9 جنوری 2014 14:32

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) پشاورہائیکورٹ نے خیبرپختونخواحکومت کوایڈیشنل آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ کی اضافی تنخواہ اور دیگر مراعات بیس دنوں میں جاری کرنے کاحکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان اورجسٹس منظورحسین پرمشتمل ڈویژن بینچ نے اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ کی درخواست کی سماعت کی۔

جس میں موٴقف اختیارکیاگیاتھاکہ انہیں سال 2009سے2011ان کے گریڈ کے مطابق تنخوااوردوسری مراعات نہیں دی گئیں بلکہ فکس پے کے مطابق تنخوادی گئی جوسول سروس قوانین کی خلاف ورزی ہے عدالت نے خیبرپختونخواحکومت کوپندرہ دنوں میں اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ کواضافی تنخوا اورمراعات دینے کاحکم جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :