اسٹیج ڈرامہ ’ ’ پائل کی جھنکار “ کو آرٹس کونسل کی انتظامیہ نے قواعد و ضبواط کو توڑتے ہوئے مزید دو روز دن پیش کرنے کی اجازت دیدی

جمعرات 9 جنوری 2014 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) الحمرا ہال میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’ ’ پائل کی جھنکار “ کو آرٹس کونسل کی انتظامیہ نے قواعد و ضبواط کو توڑتے ہوئے مزید دو روز دن پیش کرنے کی اجازت دیدی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسٹیج ڈرامہ ”پائل کی جھنکار “ اپنا 16دن کا سپیل مکمل کرنے کے بعد منگل کی شب ختم ہو جانا تھا مگر ڈرامہ انتظامیہ اور الحمرا آرٹس کونسل کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ڈرامے کو مزید دو دن دے دیئے گئے ہیں اس حوالے سے جب الحمرا انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو کوئی بھی افسر رابطے میں نہیں آ سکا ۔

متعلقہ عنوان :