گلوکار طارق طافو کے صاحبزادے 12سالہ تابش طافو نے اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے حاضرین کو حیران کر دیا

جمعرات 9 جنوری 2014 13:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) گلوکار طارق طافو کی نئی البم کی لانچنگ تقریب میں گلوکار طارق طافو کے صاحبزادے 12سالہ تابش طافو نے اپنی خوبصورت پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے حاضرین کو حیران کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکار طارق طافو کی نئی میوزک البم کی لانچنگ تقریب مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں سید نور ، شاہدہ منی ، دردانہ رحمن ، سائرہ نسیم ، شیبا بٹ ، ماہم رحمان ، نائلہ رضاسمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر طارق طافو نے اپنی البم کے گانے سنا کر حاضرین سے خوب داد حاصل کی ۔ تقریب میں موسیقار طافو نے طبلہ پر اپنے فن کا مظاہرہ کر کے میلہ لوٹ لیا ۔

متعلقہ عنوان :