وزیراعظم کی جانب سے مراعاتی پیکج سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا‘تاجر رہنماء

جمعرات 9 جنوری 2014 13:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) انجمن تاجران شیر گروپ کے صدرمیاں رضوان صدیق ‘جنرل سیکرٹری شفاعت علی رانا ‘گروپ لیڈر رانا محمود الحسن اراکین فیض محی الدین گوگا ‘ملک خالد جاوید ‘رانا محمد عمران ‘میاں ریاض جاوید ‘شیخ بلال الہٰی ‘حافظ طاہر جمیل میاں ‘میاں امتیاز ارشد ‘حاجی خالد سعید ‘چوہدری امتیاز ربانی بلو ‘چوہدری محمد ارشد ‘رانا محمد نواز ‘چوہدری طلعت عزیز ‘حاجی محمد یاسین ‘مرزا محمد اشرف مغل ‘میاں احمد ندیم نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے مراعاتی پیکج اور کاروباری برادری کو تجارتی پالیسیوں اور ٹیکسز نفاذ سے قبل اعتماد میں لینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور ملکی معیشت مزیدبہتر ہوگی۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کی قیادت ملک کو تمام بحرانوں سے نجات ،مہنگائی کے خاتمہ اور ملکی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ عوام کو ریلیف دینا اور وطن عزیز کو ترقی کی راہ پہ گامزن کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی عوامی حکومت سابق حکمرانوں کی بداعمالیوں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے مسائل اور بحرانوں سے قومی جذبہ کے تحت نبرد آزما ہے، وہ وقت دور نہیں جب مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا اور عوام خود کو خوشحالی کی طرف گامزن پائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں پاکستان کو ایک با وقار ، خودمختار اور نا قابل تسخیر ملک بنانے کیلئے جو انقلابی اقدامات کر رہی ہے اس کی ماضی میں کو ئی مثال نہیں ملتی ۔ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کوئی بھی جماعت مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کر سکتی بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھرپور عوامی تعاون سے پورے ملک میں فتح حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی انقلابی پالیسیوں کی بدولت مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :