پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تاجر برادری کو اپنا کردار ادا کر تے ہوئے حکومت کا ساتھ دینا ہو گا‘رضوان شیخ
جمعرات 9 جنوری 2014 13:55
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) انجمن تاجران حرم کلاتھ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری خواجہ رضوان احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تاجر برادری کو اپنا کردار ادا کر تے ہوئے حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ کیو نکہ معیشت کی مضبوطی اور پاکستان کیلئے کئے گئے فیصلے آئندہ کے دور میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈ نگ پر قابو پانے کیلئے حکومت مستقل بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جس سے کچھ ہی سالوں میں صنعت اپنے پاؤں پر مضبوطی سے کھڑ ی ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) کی حکومت نے جو بھی فیصلے کئے ہیں وہ عوامی مفاد کیلئے ہیں اور مسائل کا مستقل بنیادوں پر حل بھی ہمارے لئے فائدے مند ثابت ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے تاجر ملکی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت وقت کے ساتھ چل رہے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کو حکومت جس طرح حل کر رہی ہے وہ دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ پاکستان سالوں کی بجائے چند مہینوں میں ہی تر قی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.