ماؤنٹ بیٹن ،ریڈ کلف کے تعصب، لاعلمی ،نادانی کی سزا کشمیری ،بھارتی 4اضلاع 65سالوں سے بھگت رہے ہیں‘ چیئرمین ایگری فورم

جمعرات 9 جنوری 2014 13:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ ماؤنٹ بیٹن اور ریڈ کلف کے تعصب، لاعلمی اور نادانی کی سزا کشمیری اور بھارتی 4اضلاع 65سالوں سے بھگت رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ ماؤنٹ بیٹن اور ریڈ کلف کے تعصب اور نا اہلی نے برصغیر کی تقسیم کچھ اس طرح کی کہ بھارتی اضلاع جالندھر، گرداس پور، ہوشیار پور اور امرتسر کے ساتھ ساتھ کشمیر ہندوستان کے ساتھ ناجائز شامل کرکے ان علاقوں کی پامالی وہاں کے آزاد رہائشیوں کو غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔

ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا کہ برطانیہ اپنے بڑوں کی زیادتی اور تعصبانہ عمل کا مداوا اب اس طرح کر سکتا ہے کہ بین الاقوامی طور پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے ان 4غلام اضلاع اور کشمیر کو ان کا بنیادی حق دلاتے ہوئے انہیں بھارت کے قبضہ سے آزاد کرائے تاکہ یہاں کے لوگوں کی آئے دن کی ذلت رسوائی اور استحصال بند ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ جو اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علمبر دار اور چمپئن سمجھتا ہے اسے احساس کیوں نہیں ہو رہا کہ اس کے ماؤنٹ بیٹن اور ریڈ کلف نے دانستہ برصغیر میں جو زیادتی اورنا انصافی کی ہے برطانیہ کیلئے اب بھی ممکن کہ اپنے جسم پر لگا یہ داغ صاف کرے اور ان علاقوں کو دنیا کے ساتھ مل کر آزاد کرائے ۔

آخر میں ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہاکہ قیامت تک بھارتی ہندو کی جانب سے ان علاقوں میں جو قتل وغارت ہوگی اس کا ذمہ دار برطانیہ ہی کو ٹھہرایا جائے گا تاوقتیکہ یہ علاقے اپنا بنیادی حق یعنی آزادی حاصل کرکے زندگی اپنی مرضی سے بسر کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :