ٹریفک پولیس نے مشعل بردار جلوس اورجشن عید میلاد النبی کے مو قع پر جامع ٹریفک پلان مرتب کر لیا

جمعرات 9 جنوری 2014 13:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورسہیل چوہدری نے کہاکہ مشعل بردارجلوس بسلسلہ عید میلادالنبی(13جنوری)اورجشن عیدمیلاد النبی (14جنوری،12ربیع اول) کیلئے جامع ٹریفک پلان مر تب کیا گیا ہے تاکہ مشعل بردارجلوس اور جشن عید میلادلنبی کے جلوس ہائے کے موقع پر ٹریفک کو معمول کے مطابق رواں دواں رکھا جائیگا،انہوں نے کہاکہ ٹریفک انتظامات کو مزید موثر بنانے کیلئے جلوس ہائے کی نگرانی میں خود کروں گا،غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ مشعل بردار جلوس کے مو قع پرڈویژنل آفیسر کی نگرانی میں2ڈی ایس پیز،6انسپکٹرزاور159ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ عیدمیلادالنبی کے میں نکلنے والے جلوس ہائے کے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کیلئے ڈویژنل افسران کی نگرانی میں مجموعی طور پر7ڈی ایس پیز،20انسپکٹرزاور 410وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی ایس پیز صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ اہم اور مصروف شاہراؤں پرواقعہ مساجد کے باہر حسب ضرورت ٹریفک وارڈنز تعینات کریں۔ چیف ٹریفک آفیسرنے مشعل بردار جلوس اور عید میلاد النبی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ٹریفک وارڈنز کو اس بات پر زوردیاہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کیساتھ ساتھ مشکوک افراداورلاوارث چیزوں پربھی کڑی نظررکھیں۔انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک پلان بارے جاننے کیلئے سٹی ٹریفک ہیلپ لائن042-1915پر کال کرسکتے ہیں اس کے علاوہ سٹی ٹریفک ریڈیوراستہFM88.6پر بھی روڈ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :