برطانوی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، فلپ برٹون

جمعرات 9 جنوری 2014 12:14

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) پاکستان کے لئے نامزد برطانوی ہائی کمشنر فلپ برٹون کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام اور افواج نے بہت قربانیاں دی ہیں جن کی وہ قدر کرتے ہیں۔ برطانیہ کی سرزمین پاکستان کی سالمیت کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

لندن میں پاکستانی صحافیوں سے اردو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بطور سفیر تقرری ان کا خواب تھا۔ نامزد ہائی کمشنر فلپ برٹون نے کہا کہ ڈرون حملوں کا معاملہ پاکستان اور امریکا کا باہمی مسئلہ ہے۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے برطانوی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ اگر کسی شخص کے خلاف کوئی شکایت ہے تو پولیس اور عدالتوں سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :