مشرف کا ٹرائل مہاجر ہونے کی وجہ سے کیا جارہا ہے: سینیٹر طاہر مشہدی

بدھ 8 جنوری 2014 22:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2014ء) ایم کیو ایم کے رہنما طاہر مشہدی کہتے ہیں کہ پرویز مشرف کا ٹرائل مہاجر ہونے کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی فیملی نے ان کے علاج کے لیے بیرون ملک مشاورت کی ہے۔ ابر کرم برسا،سخت سردی بھی تھی لیکن سابق صدر پرویز مشرف کی عیادت کو آیا ایم کیو ایم کا وفد ۔

پرویز مشرف کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور صحت یابی کے لیے دعا بھی۔پرویز مشرف کو کوئی لے کر نہیں آیا وہ خود آئے اور ساری عدالتوں میں پیش ہوئے ،ان کے ساتھ ایسا کیا جارہا ہے تو دوسروں کے ساتھ بھی کریں ، جنہوں نے مارشل لاء لگایا ان کے ساتھ بھی کریں۔

(جاری ہے)

آل پاکستان مسلم لیگ کا وفد سبز ہلالی پرچم لہراتے اے ایف آئی سی کے سامنے جمع ہوا۔ ڈاکٹر امجد نے مطالبہ کیا کہ پرویز مشرف کو بھی دوسرے وی آئی پیز کی طرح بیرون ملک علاج کرانے کی اجازت دی جائے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی کی بات ہوئی ہے، بیرون ملک اور رپورٹس بھی شیئر کی ہیں تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ فوری طور پر ان کا کیا علاج ہونا چاہئے اور وہ ہم یہاں کراسکتے ہیں یا بیرون ملک۔پرویز مشرف کی عیادت کے لیے آنے والوں کو اسپتال کے اندر تو نہ جانے دیا گیا،تاہم گلدستے اسپتال کی دیوار کے ساتھ رکھ کے ان کے چاہنے والوں نے انہیں ”Get-well-soon“ کا پیغام دیا۔

متعلقہ عنوان :