وزیراعلیٰ سندھ نے تمام مانیٹرنگ اداروں کو صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیئے،ترقیاتی مد میں165 بلین روپے صوبائی اسکیموں اور 20 ارب روپے ضلع ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جارہے ہیں،سید قائم علی شاہ

بدھ 8 جنوری 2014 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ نے تمام مانیٹرنگ اداروں کو صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور جائزہ لینے کے احکامات دیئے ہیں تا کہ ان منصوبوں کو معیاری کام کے ساتھ مقر ر ہ مدت کے اندرمکمل کیا جائے۔ یہ احکامات انہو ں نے بدھ کو ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران دئیے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے ترقیاتی مد میں -185 بلین روپے مختص کئے ہیں جس میں سے -165 بلین روپے صوبائی اسکیموں اور -20 ارب روپے ضلع ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جارہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ ان کی حکومت کئی سالوں کے بعد مکمل ہونے والی ترقیاتی اسکیموں کے رواج کو ختم کرکے، مزید پیسوں سے ایک یا دو سالوں تک مکمل ہونے جیسی ترقیاتی اسکیموں کو ترجیح دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے -313 منصوبوں کے سئو فیصد فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں جو کہ دسمبر -2013 تک مکمل ہونے تھے جبکہ جون 2014 میں مکمل ہونے والی اسکیموں کے لئے دسمبر سے پہلے -50 فیصد رقم جاری کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام صوبائی سیکریٹریز کو آئندہ ہفتے می ہونیوالے اپنی کارکردگی سے متعلق مکمل مواد لانے کی ہدایت دی اور کہا کہ ان افسران کے خلاف کاروائی ہوگی،جو منصوبوں کے لئے جاری فنڈز استعمال کرنے میں ناکام ہوئے اور یا غیر معیار ی کام میں ملوث پائے گئے۔

متعلقہ عنوان :