سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی ڈگری سے متعلق زیر التواء کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور کو عدالت کی معاونت کرنے کی ہدایت ، ایچ ای سی کو انٹرمیڈیٹ بورڈ فیصل آباد کی جانب سے مکمل رپورٹ موصول نہیں ہوئی ،وکیل ہائر ایجو کیشن

بدھ 8 جنوری 2014 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی ڈگری سے متعلق زیر التواء کیسز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور کو عدالت کی معاونت کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق رکن پنجاب اسمبلی عارف گل کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ایچ ای سی کو انٹرمیڈیٹ بورڈ فیصل آباد کی جانب سے مکمل رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

عدالت نے جعلی ڈگری سے متعلق زیر التواء تمام کیسز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور کو معاملے میں عدالت کی معاونت کرنے کا حکم جاری کردیا ۔کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے ہوگی، عارف گل فیصل آباد سے رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں