پرویز مشرف سے شریف الدین پیر زادہ کی سربراہی میں وکلاء کے پینل کی ملاقات ، قانونی امورپر مشاورت کی گئی

بدھ 8 جنوری 2014 22:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ان کے وکلاء کے پینل نے اے ایف آئی سی میں ملاقات کی جس میں قانونی امورپر مشاورت اور عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ پر گفتگو کی گئی نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر سے معروف قانون شریف الدین پیر زادہ کی سربراہی میں وکلاء کے پینل نے ہسپتال میں ملاقات کی ایک گھنٹہ سے زائد دیر تک جاری رہنے والی ملاقات میں سابق صدر کے وکلاء نے پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی کارروائی سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :