خیبرپختونخواکوبجلی چورکہنازیادتی ہے،ہماراصوبہ ملک کی ضروریات پوری کررہاہے،شاہ فرمان،پنجاب میں85.3بلین ،سندھ میں103.4بلین اور بلوچستان میں37.2بلین بجلی چوری ہوتی ہے، بنوں کی بجلی بندہوئی تو پھر پنجاب کی بجلی بھی بندہوجائیگی،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا کا اسمبلی میں اظہارخیال

بدھ 8 جنوری 2014 21:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہاہے کہ صوبہ کوبجلی چورکہناظلم ہے ہماراصوبہ بجلی پیدا کرتا ہے ملک کی ضروریات پوری کررہاہے اور وفاق کا ایک وزیر ہمارے صوبے کے ضلع بنوں کی بجلی بندکرنے کے اعلانات کررہاہے یہ رویہ افسوسناک ہے بنوں کی بجلی بندہوگی تو پھر پنجاب کی بجلی بھی بندہوجائے گی ۔

پنجاب میں85.3بلین ،سندھ میں103.4بلین اور بلوچستان میں37.2بلین بجلی چوری ہوتی ہے یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز ڈپٹی سپیکرامتیازشاہد کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں نکتہ اعتراض پرکہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیراطلاعات نے کہاکہ وفاقی وزیر عابدشیرعلی کی جانب سے صوبے پر بجلی چوری کے الزامات افسوسناک ہیں پنجاب میں85.3بلین ،سندھ میں103.4بلین اور بلوچستان میں37.2بلین بجلی چوری ہوتی ہے اب بتایاجائے کہ کونسے صوبے میں بجلی زیادہ چوری ہوتی ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ پیسکو میں کرپشن ہے اسے ٹھیک کرنے کیلئے ہم نے وفاق سے پیسکو کوپیداوار سمیت دینے کاکہاہے انہوں نے کہاکہ پورے ملک کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہوں کو اپنے عہدوں سے تبدیل کیاگیا تاہم صرف پیسکو کے چیف ایگزیکٹیو کوسیاسی بنیادپرنہیں ہٹایاجارہا صوبہ نے پیسکوچیف ہٹانے کا مطالبہ کررکھاہے مگروفاق صوبہ کی درخواست پرکوئی عمل درآمد نہیں کررہا قبل ازیں وفاقی وزیر پانی وبجلی سے متعلق صوبائی وزیراطلاعات کے بعض ریمارکس سپیکر نے کارروائی سے حذف کردئیے۔