اگر بنوں کی بجلی کاٹی گئی توپنجاب کی بجلی کاٹ دیں گے،شاہ فرمان،عابدشیرعلی جیسے بے وقوف آدمی ایسے بیانات دے رہیں جس سے حالات مزید خراب ہونگے،اسمبلی میں اظہارخیال، کسی کوبھی حق نہیں کہ رکن اسمبلی کو بے وقوف کہے ،جو کہے گا وہ خود بے وقو ف ہے،رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سردارنلوٹھا

بدھ 8 جنوری 2014 21:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخو ا کے وزیراطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ اگر بنوں کی بجلی کاٹی گئی توپنجاب کی بجلی کاٹ دیں گے ، جس پر مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھا نے شدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ کسی کوبھی حق نہیں کہ رکن اسمبلی کو بے وقوف کہے اور جو کہے گا وہ خود بے وقو ف ہیصوبائی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکر امتیاز شاہد کی زیرصدارت شروع ہوا تووزیراطلاعات شاہ فرمان نے وفاقی وزیرپانی وبجلی کے بیان پر شدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کواتفاق واتحاد کی ضرورت ہے ،لیکن عابدشیرعلی جیسے بے وقوف آدمی ایسے بیانات دے رہیں جس سے حالات مزید خراب ہونگے،انکا کہنا تھا کہ بجلی چوری صرف خیبرپختونخوا میں نہیں باقی صوبوں میں بھی ہورہی ہے،اگر بنوں کی بجلی کاٹ دی گئی توہم پورے پنجاب کی بجلی کاٹ دیں گے،ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نے سیاسی مقاصد کی خاطر پیسکوچیف کاتبادلہ نہیں کیا،سب کومعلوم ہے کہ پیسکو کے اندر کتنا کرپشن ہورہاہے۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی کو بے وقو ف کہنے پر مسلم لیگ ن کے ارکین اسمبلی نے فلور پر شور مچانا شروع کر دیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سردارنلوٹھا کا کہنا تھا کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ دیگر اراکین اسمبلی کو بے وقوف کہے اور جو کہتا ہے وہ خودبے وقوف ہے ان کا کہنا تھا کہ سات ماہ کے دوران صوبے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جاسکی ۔ سینئرصوبائی وزیرسراج الحق نے اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماراصوبہ 18بلین یونٹ بجلی پید اکرتا ہے، صوبے کے ضرورت8بلین یونٹ ہے 10بلین یونٹ دیگر صوبوں کودیاجاتا ہے۔

اسمبلی میں وزیر خزانہ سراج الحق نے وزیر اعلی کی وساطت سے رائٹ ٹو پبلک آرڈینس 2013،صوبائی محتسب خیبرپختونخوا کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2012اور این ایف سی ایوارڈ پر عمل درآمد کی دوسری ششماہی رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔ بعدازاں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی شام تک ملتوی کردیا گیا ۔