خانہ شماری کا کام 5 اپریل سے مئی 2011ء کے دوران مکمل کر چکے ، مسئلہ دوبارہ مشترکہ مفادات کونسل میں جائے گا ،وزیر مملکت داخلہ ، سی سی آئی کے فیصلے کی روشنی میں مردم شماری کا عمل آگے بڑھایا جائیگا ، حکومت قانون اور آئین کا احترام کرتی ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد بلائیں گے، رواں مالی سال کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد بھی بڑھی ہے، حکومت بالواسطہ ٹیکسوں کی بجائے بلاواسطہ ٹیکس بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے ، بلیغ الرحمن کا سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان اظہار خیال ،مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے حوالے سے آئین کا تقاضا پورا کیا جائے گا ،راجہ ظفر الحق ، وزراء ایوان میں موجود نہیں ہونگے تو سوالات کا جواب کون دیگا ، چیئر مین سینٹ نے اجلاس کی کارروائی پندرہ منٹ معطل کر دی
بدھ 8 جنوری 2014 21:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ خانہ شماری کا کام 5 اپریل سے مئی 2011ء کے دوران مکمل کر چکے ہیں ، مسئلہ دوبارہ مشترکہ مفادات کونسل میں جائے گا ، سی سی آئی کے فیصلے کی روشنی میں مردم شماری کا عمل آگے بڑھایا جائیگا ، حکومت قانون اور آئین کا احترام کرتی ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد بلائیں گے ،، رواں مالی سال کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد بھی بڑھی ہے، حکومت بالواسطہ ٹیکسوں کی بجائے بلاواسطہ ٹیکس بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔
بدھ کو سینٹ کا اجلاس شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے دوران جواب دینے کیلئے وزراء ایوان میں موجود نہیں تھے جس پر چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے دریافت کیا کہ وزراء ایوان میں موجود نہیں ہوں گے تو پھر سوالات کا جواب کون دیگا جس پر قائد ایوان نے کہا کہ وزراء سوالات کے جواب دینے کیلئے ایوان میں ہمیشہ موجود ہوتے ہیں جس پر چیئرمین نیئر حسین بخاری نے کہا کہ وقفہ سوالات آگے بڑھانے کے لئے اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کے لئے معطل کر دیتے ہیں اس دوران وزراء بھی ایوان میں آ جائیں گے چیئرمین سینٹ کی جانب سے اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کیلئے معطل کر نے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے 8 نومبر 2010ء کو فیصلہ کیا تھا کہ دو مراحل میں مردم شماری کی جائے گی، خانہ شماری کا کام 5 اپریل سے مئی 2011ء کے دوران مکمل کر لیا گیا اب یہ مسئلہ دوبارہ مشترکہ مفادات کونسل میں جائے گا اور سی سی آئی کے فیصلے کی روشنی میں مردم شماری کا عمل آگے بڑھایا جائیگا اس عمل کے لئے پاکستان بیورو برائے شماریات پوری طرح تیار ہے، سی سی آئی کا اجلاس جلد ہو گا ہم پر امید ہیں موجودہ حکومت کے دور میں ہی مردم شماری ہو گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.