کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں17ارب73کروڑ روپے سے زائد کا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

کراچی

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں17ارب73کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس81.51پوائنٹس اضافے سے 26341.08پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی اتارچڑھاوٴ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس26300کی نفسیاتی حد بھی عبورکرکے تاریخ نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں17ارب73کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت4.51فیصد کم جبکہ58.89فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنزکی جانب سے آئل ،توانائی ،سیمنٹ اورٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26432پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس81.51پوائنٹس اضافے سے 26341.08پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر413کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں242 کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ152میں کمی جبکہ19 کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں17ارب73

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

08/01/2014 - 21:14:47 :وقت اشاعت