پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات پندرہ جنوری سے نئی دہلی میں شروع ہوں گے، باہمی تجارت بڑھانے کے لئے رکاوٹوں کے خاتمے پر بات ہوگی، مذاکرات کا مقصد گذشتہ مذاکراتی اداوار میں پیش رفت اور نئی حکمت عملی کا جائزہ لینا ہے ،ذرائع

بدھ 8 جنوری 2014 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات پندرہ جنوری سے نئی دہلی میں شروع ہوں گے، باہمی تجارت بڑھانے کے لئے رکاوٹوں کے خاتمے پر بات ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی سیکریٹریز سطح کے مذاکرات پندرہ اور سولہ جنوری کو ہوں گے، جس میں بھارت غیر مشروط شرکت کرے گا، مذاکرات کا مقصد گذشتہ مذاکراتی اداوار میں پیش رفت اور نئی حکمت عملی کا جائزہ لینا ہے، اس کے ساتھ ہی واہگہ بارڈر پر بھارتی مصنوعات کو دی گئی سہولتوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گذشتہ مالی سال باہمی تجارت کا حجم دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر رہا، مالی سال دوہزار تیرہ کے دوران پاکستان کو دو ارب چھ کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں، جبکہ درآمدات کی مالیت صرف چون کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر رہی۔