حکومت بریکنگ نیوز سے خوفزدہ ہے، صحافیوں کو کوریج سے روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،احمد رضا قصوری ،حکومت پرویز مشرف کیس کی کارروائی چاردیواری میں کرانا چاہتی ہے ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 8 جنوری 2014 21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) آل پاکستان کے سربراہ اور سابق صدرپرویزمشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ حکومت بریکنگ نیوز سے خوفزدہ ہے، صحافیوں کو کوریج سے روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ بریکنگ نیوز سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، صحافیوں کو کوریج سے روکنا حکومت کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، حکومت پرویز مشرف کیس کی کارروائی چاردیواری میں کرانا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم آزادی صحافت پریقین رکھتے ہیں،میڈیا آزاد ہے تو معاشرہ آزاد ہے، میڈیا کے نمائندگان سے بدتمیزی کی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :