راولپنڈی، صادق آباد کے علاقے فاروق روڈپرحشمت علی کالج کا پروفیسرفائرنگ سے جاں بحق، بیٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی،پروفیسرسیدنذیرحسین بیٹی کے ہمراہ کالج جارہے تھے مسلح افرا د نے فائرنگ کردی، اہل علاقہ اوراہل تشیع کااحتجاج۔ اپ ڈیٹ

بدھ 8 جنوری 2014 21:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) تھانہ صادق آباد کے علاقے فاروق روڈپرحشمت علی کالج کے پرفیسر سید نذیر حسین عمرانی بیٹی کے ہمراہ کالج جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق جبکہ بیٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور پولیس سمیت علامہ ناصر عباس اوراہل تشیع افراد کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی اور واقعہ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ٹارگٹ کلنگ اور انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے فاروق روڈ گلی نمبر 1 میں بدھ کی صبح آٹھ بجے کے قریب حشمت علی کالج کے پروفیسر سید نذیر حسین عمرانی اپنی جواں سال بیٹی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کالج جانے کیلئے نکلے اسی اثنا میں ایک موٹرسائیکل پر دو نامعلوم مسلح افراد جنہوں نے اپنے جسم اور منہ کو گرم چادروں سے ڈھانپ رکھا تھا اور اچانک سامنے آکر پروفیسر نذیر کو ٹارگٹ کرتے ہوئے فائرنگ کی اور موقعہ واردات سے فرار ہوگئے جبکہ پروفیسر نذیر فائرنگ کے نتیجے میں بیٹی کے سامنے موقعہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی اور پولیس اور 1122 کو اطلاع کی جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیاجہاں علامہ ناصر عباس اوراہل تشیع افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی اور احتجاج کیا ۔

متعلقہ عنوان :